جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق وزارت انسانی حقوق نے کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق وزارت انسانی حقوق نے کمیشن کی تشکیل کا ...

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیلوں میں قیدیوں کی حالت زارسے متعلق وزارت انسانی حقوق نے کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،کمیشن جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تحقیقات کرے گا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائم کردیا،عدالت نے کمیشن کو ایک ہفتے میں پہلی میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے،وزارت صحت کو چاروں صوبوں میں قیدیوں کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈزبھی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد