ڈیوڈ وارنر پاکستانی باولرز کیلئے ڈراونا خواب بن گئے،پہلی بار ٹرپل سنچری بنا کرریکارڈ بنالیا

ڈیوڈ وارنر پاکستانی باولرز کیلئے ڈراونا خواب بن گئے،پہلی بار ٹرپل سنچری بنا ...
ڈیوڈ وارنر پاکستانی باولرز کیلئے ڈراونا خواب بن گئے،پہلی بار ٹرپل سنچری بنا کرریکارڈ بنالیا

  



ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیلیڈمیں پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔میچ کے دوسرے روز اوپنر بلے با ز ڈیوڈوارنر شاندار کھیل پیش کررہے ہیں۔انہوں نے ٹیسٹ میچ میں تین سو رنز بنا کر جہاں اپنا پہلا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں وہیں انتالیس چوکے لگا کے شاہینوں کے چھکے بھی چھڑا دیئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کیریئر پر نظر دوڑائیں تو اب تک وہ 81ٹیسٹ میچز کی 149اننگز کھیل چکے ہیں۔ٹیسٹ میچز میں ان کے ٹوٹل سکور6936ہیں جن میں ان کی 23سنچریاں ، 2 ڈبل سنچریاں اور 30 ففٹیاں شامل ہیں۔انہوں نے اپنی ٹرپل سنچری آج پاکستان کیخلاف بناکراپنے کیریئر میں نئے ریکارڈ کااضافہ کیا ہے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کےدوران وارنرکا کیچ پکڑ لیاگیاوہ گیندنو بال قرار دپائی۔ چانس ملنے بعد سے وہ کسی باولر کے ہتھے نہیں چڑھ رہے۔آخری اطلاعات تک وہ 411گیندوںپر326 رنز بنا چکے ہیں جن میں 39چوکے اور ایک چھکاشامل ہے۔

مزید : کھیل