وزیراعظم عمران خان کی عثمان بزدار سے ملاقات،آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان کی عثمان بزدار سے ملاقات،آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان کی عثمان بزدار سے ملاقات،آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ،آئی جی پنجاب کو بھی وزیر اعلیٰ ہاوَس طلب کرلیا گیا،وزیر اعظم نئے تعینات آئی جی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں تقررو تبادلوں سے متعلق آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے سموگ کی روک تھام کے معاملے پر اٹھائے گئے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب کو بھی وزیر اعلیٰ ہاوَس طلب کرلیا گیا،وزیر اعظم نئے تعینات آئی جی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور