وزیراعظم آزادکشمیر کا آزادکشمیر میں طلبا یونین کے انتخابات کرانے کااعلان

وزیراعظم آزادکشمیر کا آزادکشمیر میں طلبا یونین کے انتخابات کرانے کااعلان
وزیراعظم آزادکشمیر کا آزادکشمیر میں طلبا یونین کے انتخابات کرانے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے آزادکشمیر میں طلبا یونین کے انتخابات کرانے کااعلان کردیا۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں طلبا یونین پر عائد پابندی پہلے ہی اٹھا دی گئی تھی ،طلبایونینز کی بحالی کافیصلہ روشن سیاسی مستقبل کیلئے کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں طلبا تنظیموںکی جانب سے طلبا یونینز کی بحالی کیلئے مظاہرے کئے گئے جس میں طلبا یونینز پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔