وزیراعظم سے چیف سیکرٹری میجر(ر)اعظم سلیمان اور آئی جی شعیب دستگیر کی ملاقات،صوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے چیف سیکرٹری میجر(ر)اعظم سلیمان اور آئی جی شعیب دستگیر کی ...
وزیراعظم سے چیف سیکرٹری میجر(ر)اعظم سلیمان اور آئی جی شعیب دستگیر کی ملاقات،صوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے چیف سیکرٹری میجر(ر)اعظم سلیمان اور آئی جی شعیب دستگیر نے ملاقات کی، وزیراعظم کوصوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے مستقبل میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر)اعظم سیلمان اورآئی جی شعیب دستگیر نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی، وزیراعظم کوصوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے مستقبل میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی،وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو دباﺅ سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور