سابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل کردیا

سابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا ...
سابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اورجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں سابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کو پیش کردیاگیا،نیب نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ،احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اوروسیم اجمل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور