خواجہ سلمان رفیق کو دل کی تکلیف،پی آئی سی ہسپتال داخل

خواجہ سلمان رفیق کو دل کی تکلیف،پی آئی سی ہسپتال داخل
خواجہ سلمان رفیق کو دل کی تکلیف،پی آئی سی ہسپتال داخل

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق دل کے عارضے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرلیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کو اچانک سینے میں تکلیف میں ہوئی جس پر انہیں فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیااور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے،ای سی جی رپورٹ ٹھیک نہ آنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرلیاگیا،لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق پی آئی سی کے سی سی یو تھری میں زیرعلاج ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ سلمان رفیق کی ٹیسٹ رپورٹس کے بعد حتمی علاج شروع کیا جا سکے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور