آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال توسیع پرتمام جماعتیں متفق،معاملہ6ماہ نہیں 6 ہفتوں میں نمٹ جائے گا،شیخ رشید

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال توسیع پرتمام جماعتیں متفق،معاملہ6ماہ نہیں ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال توسیع پرتمام جماعتیں متفق،معاملہ6ماہ نہیں 6 ہفتوں میں نمٹ جائے گا،شیخ رشید

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کیلئے چھ ماہ بہت زیادہ ہیں، یہ معاملہ چھ ہفتوں میں ہی نمٹ جائے گا۔تمام جماعتیں ان کی توسیع پر متفق ہیں۔ہماری گرائمر کی غلطیاں تھیں لیکن نیت بالکل صاف تھی۔عثمان بزدار کے حوالے سے پنجاب میں تحفظات ہیں، امن و امان اورمہنگائی کا مسئلہ ہے  لیکن بزدار سیکھ گیا ہے مزید ٹھیک ہوجائے گا۔دلچسپ واقعہ ہے کہ نوازشریف کی بیماری پر شہباز شریف چھٹیاں گزار رہے ہیں۔۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع ملک میں ہیجان پیداکرنے کی کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا نے جس طرح فضل الرحمان کے دھرنے کو کووریج دی اسی طرح ایک سپہ سالار کے معاملے کو بھی کوور کیا۔انہوں نے کہاکرتارپور راہداری بنا کر جنرل باجوہ نے بھارت کو ایسا زخم دیا ہے کہ جو اسے ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔افغان سرحد پر باڑ لگاکردشمن کے سینوں پر مونگ دلی ہے۔

سادہ اکثریت سے آرمی چیف کی توسیع ہوجائے گی۔آرمی چیف حکومت اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔چھ ماہ بہت زیادہ ہیں چھ ہفتوں میں ہی آرمی چیف کو توسیع دے دی جائے گی،تمام جماعتیں آرمی چیف کو تین سال تک توسیع دینے پر متفق ہیں۔چھ مہینے کو تین سال سمجھیں۔جنرل باجوہ کو بھی تین سال مل گئے ہمارے پاس بھی تین سال ہیں۔آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے امید ہے سادہ اکثریت سے ہی مسئلہ حل ہوجائے گا۔

عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا۔فضل الرحمان کو کھلی چھوٹ دے دی ہے،اسے لگا رہنے دیں پورے ملک میں جمعہ جمعہ کھیل رہاہے۔

میری زندگی میں اتنی بڑی تبدیلیاں یا بھٹو کے دور میں ہوئیں یا پھر عمران خان کے دور میں دیکھ رہا ہوں۔پنجاب میں لوگوں نے تحفظات کااظہارکیاہے ،حتیٰ کہ انہیں خود کافی تحفظات ہیں ۔پنجاب میں امن و امان اورمہنگائی کا مسئلہ ہے ،بزدار سیکھ گیا ہے مزید ٹھیک ہوجائے گا۔سندھ سے انہیں چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔

نوازشریف کی بیماری اسٹنٹ بھی تھا تو بھی دفع کریں۔وہ جب دیکھیں گے یہاں سب ٹھیک ہوگیا ہے تو انہیں سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا کریں۔امید ہے مارچ تک زرداری پلی بارگین کے نتائج سامنے آئیں گے۔

دلچسپ واقعہ ہے کہ نوازشریف کی بیماری پر شہباز شریف چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ہماری گرائمر کی غلطیاں تھیں لیکن نیت بالکل صاف تھی۔جنرل باجودہ جمہوری جنرل ہیں۔کشمیر ہماری شہہ رگ ہے میں عمران خان سے کہہ چکا ہوں کہ وہ کشمیر میں جا کرتقریریں کریں۔

شیخ رشید نے کہا طلبہ کی یونینز بننی چاہئیں۔جن کے رنگ پسٹن پھنس گئے، جن کے انجنوں میں کچرا ہے وہ سیاست میں بچے ہوئے ہیں۔ میں چاہتا ہوں طلبہ یونین کی تاکہ نئے لوگ آگے آئیں۔شیخ رشید نے کہا ساری قوم سی پیک اور چین کے ساتھ ہے۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی