حکومت فوج اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں،آرمی چیف کی توسیع کا بل اکثریت سے منظورہوگا،گورنر سندھ

حکومت فوج اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں،آرمی چیف کی توسیع کا بل اکثریت سے ...
حکومت فوج اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں،آرمی چیف کی توسیع کا بل اکثریت سے منظورہوگا،گورنر سندھ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ حکومت فوج اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میںتین سالہ توسیع کا بل پارلیمنٹ اکثریت کے ساتھ منظور کرے گی۔انہوں نے سازشی عناصر کو تنبیہ کی کہ وہ حسرت کے آنسو بہاکرسوجائیں۔

کراچی کے علاقہ کورنگی میں مسجد کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ میئر کراچی کیساتھ رابطے میں ہیں، چیزوں کو بہتر ہونے میں وقت لگتا ہے۔ کراچی کو 8 ارب روپے جاری ہو گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کون سے حلقے کھلوانا چاہتے ہیں ہمیں بتا دیں۔انہوں نے طنز کیا کہ یہ لوگ چار جگہوں سے کھڑے ہوتے ہیں اور ایک جگہ سے بھی نہیں جیت پاتے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بل واضح اکثریت کے ساتھ اسمبلی میں پاس ہوگا۔ اپوزیشن کا اپنا فیصلہ ہوگا کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہے۔

مزید : قومی