گوجرانوالہ،ویگن کی ٹکر موٹر سائیکل پر سوارایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق

گوجرانوالہ،ویگن کی ٹکر موٹر سائیکل پر سوارایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق

  



گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں مانانوالہ موڑ کے قریب ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق مانانوالہ موڑ کے قریب ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افرادجاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ماں بہن اور بھائی شامل ہیں، لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ