" آج تک کوئی قتل نہیں کیا، صرف لاشیں ہی۔۔۔ " یوسف ٹھیلے والا عدالت میں اپنے ویڈیو بیان سے مکر گیا

" آج تک کوئی قتل نہیں کیا، صرف لاشیں ہی۔۔۔ " یوسف ٹھیلے والا عدالت میں اپنے ...

  



کراچی(این این آئی)کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار یوسف ٹھیلے والانے عدالت میں اپنے ویڈیو بیان سے مکر گیا۔یوسف ٹھیلے والا نے بیان میں کہا کہ آج تک کوئی قتل نہیں کیا۔صرف لاشیں ٹھیلے پر رکھ کرٹھکانے لگائیں۔یوسف ٹھیلے والا کیخلاف 24 سال پرانا مقدمہ بھی کھول دیا گیا، یوسف ٹھیلے والا کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا۔سٹی کورٹ میں 96 افراد کے قتل میں ملوث یوسف ٹھیلے والا کو پیش کیا گیا، یوسف ٹھیلے والا نے دوران سماعت چند روز قبل اپنے دئیے گئے بیان سے انکار کردیا۔

 عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کیخلاف قتل کے متعدد مقدمات درج ہیں اتنے قتل کیسے کیے؟ملزم نے کہا آج تک کوئی قتل نہیں کیا، صرف لاشوں کو ٹھکانے لگایا۔ ملزم نے کہاکہ میں نے1995میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکی۔ندیم ماربل،ریاض چاچالوگوں کواغوا کرکے قتل کرتے تھے۔میں لاش ٹھیلے پررکھ کر ٹھکانے لگاتا تھا۔1995 سے1997 تک 20 لاشوں کو ٹھکانے لگایا۔ تفتیشی افسر نے کہا ملزم سے تفتیش کرنی ہے، ریمارنڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ انسداد دہشتگردی عدالت ملزم کو پہلے ہی جیل بھیجنے کا حکم دے چکی ہے۔ملزم نے مزید بتایا کہ 1997میں رینجرزنے گرفتار،7سال قیدکے بعدرہائی ملی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی