خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جب سے سلطنت کی باگ ڈور سنبھالی ہے سعودی عرب نے تمام شعبوں میں مثالی ترقی کی ہے، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جب سے سلطنت کی باگ ڈور سنبھالی ہے ...
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جب سے سلطنت کی باگ ڈور سنبھالی ہے سعودی عرب نے تمام شعبوں میں مثالی ترقی کی ہے، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جب سے سلطنت کی باگ ڈور سنبھالی ہے مملکت سعودی عرب نے نے  تمام شعبوں میں مثالی ترقی کی ہے اور  مختلف معاشی ، تعلیم ، صحت ، معاشرتی ، نقل و حمل ، مواصلات ، صنعتی ، بجلی ، پانی اور زرعی شعبوں میں میگا ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے بادشاہت کی 5 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ،خادم حرمین شریفین ،  شاہ سلمان بن عبد العزیز کو ان کے بادشاہت کی 5 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میں اس موقع پر ان کی لمبی زندگی اور صحت کے لئے دعا گو ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ سعودی عرب کی سلطنت کی ترقی میں  اپنا کردار متحرک ادا کرتے رہیں۔

راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔ شاہ سلمان کے دور حکومت کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات نے نئی بلندیاں دیکھی ہیں اور ہمارے معاشی ، دفاعی اور ثقافتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آنے والے سالوں میں ہمارے برادرانہ تعلقات مزید وسیع اور گہرے ہوتے رہیں۔

مزید : عرب دنیا