جعلی اکاونٹ پر بیٹی کی تصویر،نجم سیٹھی نے زرتاج گل سے معافی کا مطالبہ کردیا

جعلی اکاونٹ پر بیٹی کی تصویر،نجم سیٹھی نے زرتاج گل سے معافی کا مطالبہ کردیا
جعلی اکاونٹ پر بیٹی کی تصویر،نجم سیٹھی نے زرتاج گل سے معافی کا مطالبہ کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)زرتاج گل کے نام سے بنے ایک اکاونٹ سے نامناسب کیپشن کے ساتھ بیٹی کی تصویر پوسٹ کئے جانے پر نجم سیٹھی نے معافی کا مطالبہ کیا تو وفاقی وزیر بھی میدان میں آگئیں اور ریٹائر ہونے کا مشورہ دے دیا۔ جعلی اکاونٹ پر لگائی گئی تصویر پر کیپشن دیاگیاتھا کہ ”یہ ہے جناب محترم نجم سیٹھی صاحب اور یہ تصویر ہے ان کی بیٹی کی شادی کی۔اور یہ پپی لینے والا اس کا دولہا نہیں اس کا دوست ہے۔یہ نجم سیٹھی دن رات عمران خان پر کیچڑ اچھالتا تھا اب اپنی اخلاقیات دیکھ لے۔لعنت بنتی ہے۔“

پوسٹ وائرل ہونے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کی نظروں تک بھی پہنچ گئی جس پر انہوں نے کہا ”کلائمیٹ منسٹر صاحبہ آپ کو ٹھنڈ تو نہیں لگ رہی؟ یہ میرا سیٹھی کا بھائی علئی سیٹھی ہے،فورا معافی مانگو“۔

نجم سیٹھی کے اس ردعمل پر وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کے اصل اکاونٹ سے پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا”کم عقل چڑیا۔ تحقیقاتی جرنلسٹ نجم سیٹھی کا لیول چیک کریں جو ایک جعلی اکاونٹ پر ردعمل دیتے پھرتے ہیں اور مجھ سے معافی کامطالبہ کررہے ہیں“، زرتاج نے مزید لکھا کہ ”وہ جانتے ہیں کہ میں انہیں گزشتہ سال کچھ نامناسب ٹویٹس کرنے پر بلاک کردیا تھا، وہ میرے اوریجنل اکاونٹ سے بھی واقف ہیں،“زرتاج نے بظاہر طنز کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ”مسٹر نجم آپ کے غلط الزام پر معذرت“۔

وفاقی وزیر زرتاج گل نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ ایک اور ٹویٹ بھی داغا اور کہا ”مسٹر نجم میں نہ توآپ کی بیٹی کو جانتی ہوں اور نہ ہی اس بات کی پرواہ کرتی ہوں کہ اس کی زندگی میں کیا ہورہاہے‘البتہ ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ آپ کی چڑیا کے دماغ کو ٹھنڈ لگ گئی ہے!‘‘

زرتاج نے کہا ’’یا تو معذرت کرلیں یا پھر خود کو تحقیقاتی صحافی کہنا چھوڑ دیں بلکہ زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ آپ ریٹائر ہوجائیں“۔

مزید : ڈیلی بائیٹس