"حکومت انتقام لینا اور پاکستان کے حالات کو خراب کرناچاہتی ہے، سارا ڈارمہ خود اس شخص نے رچایا" عوامی نیشنل پارٹی نے سنگین الزام لگا دیا

"حکومت انتقام لینا اور پاکستان کے حالات کو خراب کرناچاہتی ہے، سارا ڈارمہ خود ...

  



نوشہرہ (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وز یراعظم عمران خان کی حکومت انتقام لینا اور پاکستان کے حالات کو خراب کرناچاہتی ہے سارا ڈارمہ خود وزیر اعظم اور ان کی ٹیم نے رچایا جس سے ملک کو خفت کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی یہ سارا مذاق حکومت نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اپوزیشن کے ساتھ وزیر اعظم کا رویہ وہی کنٹینر والا ہے اور یہی رویہ رہا تو اپوزیشن آئینی ترمیم میں تعاون تو کیا حکمران جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو بھی تیار نہیں ہوگی، اس معاملے پر اپوزیشن جماعتو ں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے دوسروں کو چور چور کہنے ولا عمران خان خود چور نکلا، عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس خود الیکشن کمیشن میں ہے اور وہ اسے رکوانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ، یہ احتساب انتقامی ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جس نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا آج حکومت اس کو بچانے اور اس کی حفاظت کررہی ہے، احتساب سب کا برابرہونا چاہئے، پہلے عمران خان اور اس کے ٹولے کا احتساب ہونا چاہیے، وہ نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر میاں یحییٰ شاہ کاکا خیل، پی پی پی کے صوبائی رہنما میاں رحیم شاہ کاکاخیل ،میاں بابر شاہ کاکاخیل ،میاں عالم زیب اورفتح خان اعوان سمیت سیکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسے اور پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر صوبائی صدر ایمل ولی خان ،صوبائی نائب صدر خلیل عباس خٹک ،ضلعی صدر جمال خٹک ،ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر حامد خان نے بھی خطاب کیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ