وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن ممبران کیلئے 3،3 نام تجویز کردیئے

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن ممبران کیلئے 3،3 نام تجویز کردیئے
وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن ممبران کیلئے 3،3 نام تجویز کردیئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن ممبران کیلئے 3،3 نام تجویز کردیئے،وزیراعظم عمران خان نے تجویز کردہ نام چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کوبھجوا دیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو خط تحریرکیا ہے،جس میں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ممبران کیلئے 3،3 نام تجویز کردیئے ہیں،وزیراعظم کی جانب سے سندھ کیلئے جسٹس (ر)صادق بھٹی، جسٹس (ر)نورالحق قریشی اور عبدالجبار قریشی کے نام تجویزکئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کیلئے ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ، میر نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام بھیجے گئے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد