’پاکستانی کرکٹرزکووفاقی کابینہ میں شامل کیاجائے کیونکہ۔۔۔‘سینئرصحافی کے مشورے پر قہقہے

’پاکستانی کرکٹرزکووفاقی کابینہ میں شامل کیاجائے کیونکہ۔۔۔‘سینئرصحافی کے ...
’پاکستانی کرکٹرزکووفاقی کابینہ میں شامل کیاجائے کیونکہ۔۔۔‘سینئرصحافی کے مشورے پر قہقہے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو وفاقی وزیر بنادیاجائے یہ مشورہ ایک سینئر صحافی کاہے جو آسڑیلیا میں پاکستانی ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی پربرہم نظر آتے ہیں۔ان کے دلچسپ جملے نے کئی لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر دیئے گئے پیغام میں سینئر صحافی ندیم فاروق پراچہ نے کہا کہ ”نہ تو بلے بازی کرسکتے ہیں،نہ باولنگ اور نہ ہی فیلڈنگ،پاکستانی ٹیم اور انتظامیہ کو فوری طور پر کابینہ میں شامل کردیاجانا چاہئے۔“

ایسا تبصرہ ہو اور سوشل میڈیا صارفین گیان نہ بانٹیں ایسا تو ممکن ہی نہیں۔ساحل عدیم نامی ایک صارف نے لکھا ”نہیں نہیں سر،بے وقوفی نہ کریں،ہمارے چند ایک کھلاڑی ہی اس پر پورا اترتے ہیں۔جیسا کہ گیندچبانا،چرس پینا، ڈوپنگ، گروپنگ فکسنگ وغیرہ، باقی سب تو ابھی تربیتی مرحلے سے گزررہے ہیں۔“

علی فاروق نے کہا کہ ”آج میں بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہا تھاکہ ہماری کرکٹ آج کہاں کھڑی ہے،بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے ہمیں کردار اداکرنا چاہئے۔مصباح پر شدید تنقید سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ایک سال پہلے ہم ہارے، دو سال پہلے بھی یہی صورتحال تھی ، حتیٰ کہ بنگلہ دیش میں تو ہم تمام پانچوں ون ڈے میچز ہارچکے ہیں۔‘‘

جے کے ٹی فارایور کے نام سے ایک صارف نے کہا انہوں نے میچ دیکھا اور انہیں احساس ہوا کہ ٹیم میں کئی کھلاڑی عالمی معیار کے حامل ہیں ہی نہیں۔

بابر شہباز نامی صارف نے کچھ یوں تبصرہ کیا۔

ندیم فاروق کی ٹویٹ پر کئے گئے تبصروں میں اگرچہ مزاح کا عنصر شامل رہا تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دکھ کااظہاربھی کیا۔

مزید : کھیل