نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل نے ...
نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نوازشریف کوعلاج کیلئے ابتدائی 4 ہفتوں کی مدت 17 دسمبر کوختم ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،ذرائع کا کہناہے کہ شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کردی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلئے ا مریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغورہے۔