وزیراعظم نے کابینہ سے مشاورت کی، موقف سناپھر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا،شاہ محمود

وزیراعظم نے کابینہ سے مشاورت کی، موقف سناپھر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ...
وزیراعظم نے کابینہ سے مشاورت کی، موقف سناپھر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا،شاہ محمود

  



ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے حکومت نے جو بھی کیاآئین میں رہتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کابینہ سے مشاورت کی، اس کا موقف سنااوراس کے بعدتوسیع کافیصلہ کیا۔انہوں نے کہا آرمی چیف کی مد ت ملازمت میں توسیع ملکی مفادمیں ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ بھارت سے مسائل اور خطے کی صورتحال سب کے سامنے ہے،بھارت کے مذموم مقاصد کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہاامریکی کانگریس میں مقبوضہ کشمیر پر دو سماعتیں ہوچکی ہیں۔یہ مسئلہ اب عالمی توجہ حاصل کرچکا ہے۔پانچ دہائیوں بعد اس مسئلے کو اجاگرکیاگیاہے جس سے اس معاملے نے پوری دنیا کی توجہ سمیٹی۔دھرنے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سے پاکستانی میڈیا کی توجہ ہٹی جس سے کشمیر کازکو نقصان پہنچا۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ میڈیا اپنے بلیٹنز میں پانچ سے چھ منٹ صرف اور صرف کشمیر پر رکھیں۔

مزید : قومی