عثمان خان شنواری لاہور قلندرز کے ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

عثمان خان شنواری لاہور قلندرز کے ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے زبردست ...
عثمان خان شنواری لاہور قلندرز کے ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ایک ٹیم سے دوسری ٹیم میں ٹرانسفر ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جو اس مرتبہ لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق عثمان خان شنواری وہ پہلے کھلاڑی ہیں جو ”ریلی گیشن“ کی درخواست پر اپنی کیٹیگری میں تبدیلی پر رضامند ہوئے اور یہ درخواست لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کی تھی۔

واضح رہے کہ عثمان خان شنواری پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن نہیں کھیل سکے تھے تاہم اس کے بعد وہ تمام ایڈیشنز میں ان ایکشن نظر آئے اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان خان شنواری کے علاوہ دیگر پانچ کھلاڑیوں کو بھی ’ریلی گیٹ‘ کیا گیا ہے اور پشاور زلمی کے امام الحق کو ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری، ملتان سلطانز کے جنید خان کو ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری، لاہور قلندرز کے سلمان بٹ کو گولڈ سے سلور کیٹیگری، ملتان سلطانز کے شان مسعود کو گولڈ سے سلور کیٹیگری جبکہ پشاور زلمی کے عمر امین کو بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں ’ریلی گیٹ‘ کر دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل