”ہم اپنی ٹیم پاکستان بھیجیں گے“ بھارت نے بالآخر اعلان کر دیا

”ہم اپنی ٹیم پاکستان بھیجیں گے“ بھارت نے بالآخر اعلان کر دیا
”ہم اپنی ٹیم پاکستان بھیجیں گے“ بھارت نے بالآخر اعلان کر دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے اگلے سال جنوری میں پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، کبڈی ورلڈ کپ 2020ءلاہور میں 12 جنوری سے شروع ہو گا جو 18 جنوری تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کے مطابق بھارت کا 18 رکنی دستہ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان آئے گا، بھارتی کبڈی حکام نے تصدیق کر دی ہے اور بھارتی دستے کے ویزوں کا عمل جلد شروع ہو گا۔ ان کا کہنا تھا امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق پہلے ہی مل چکی ہے۔

رانا محمد سرور نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ کے میچز فیصل آباد، کرتار پور اور ننکانہ صاحب میں بھی کرانے کا پلان ہے تاہم ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب اور فائنل لاہور میں ہی ہو گا۔سرکل سٹائل میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور فاتح ٹیم کو ایک کروڑ انعام دیا جائے گا۔

مزید : کھیل