کاشانہ ہاؤس کی بچیوں کا غلط کاریوں کیلئے استعمال کا انکشاف، ن لیگ بھی میدان میں آگئی

کاشانہ ہاؤس کی بچیوں کا غلط کاریوں کیلئے استعمال کا انکشاف، ن لیگ بھی میدان ...
کاشانہ ہاؤس کی بچیوں کا غلط کاریوں کیلئے استعمال کا انکشاف، ن لیگ بھی میدان میں آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن  پنجاب کی ترجمان اوررکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نےکہاہے کہ کاشانہ ہاؤس کی سپر ٹینڈنٹ اَفشاں لطیف نے حکومتی وزراءاوراعلیٰ شخصیات پرسنگین اِلزامات لگائےہیں،کاشانہ ہاؤس اوردالامان میں بچیوں کےساتھ اِنسانیت سوزسلوک کیاجارہاہے،وزیر اعلیٰ پنجاب اَفشاں لطیف کے الزامات کی انکوائری کرائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں۔

تفصیلات کےمطابق کاشانہ ہاؤس کی سپر ٹینڈنٹ اَفشاں لطیف کےاِنکشافات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہاَفشاں لطیف نے حکومتی کارندوں کوبےنقاب کیاتواُن کا تبادلہ کرنےکےآڈرجاری کردیے گئے،اَفشاں لطیف نےبتایاکہ اَفشاں کرن اورصوبائی وزیراجمل چیمہ کم عمربچیوں کی شادی کاکہتے ہیں،کاشانہ ہاؤس کی بچیوں کو غلط کاریوں کیلئے بھی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں بے سہارا اور لاچار بچیاں بھی غیر محفوظ ہو چکی ہیں،کاشانہ ہاؤس اور دالامان میں بچیوں کےساتھ اِنسانیت سوز سلوک کیاجارہاہے،سیاہ کاریوں میں حکومتی شخصیات کاملوث ہونابزدارسرکارکیلئےاِنتہائی شرمندگی کاباعث ہے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ کاشانہ ہاؤس کی سپر ٹینڈنٹ کے انکشافات کی ایک ہفتے کے اندر شفاف تحقیقات کی جائیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک اَفشاں لطیف کو کاشانہ ہاؤس میں ہی کام کرنے دیا جائے،وزیر اعلیٰ اَفشاں لطیف کے الزامات کی انکوائری کرائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور