پاکستانی قوم افراتفری کی خواہش رکھنے والے عناصر کو ہمیشہ کے لئے مسترد کرچکی،اِن کومنفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے:سردارعثمان بزدار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہے کہ اِنتشار کی سیاست کرنےوالےعناصرملک و قوم کےساتھ مخلص نہیں اور یہ عناصر عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں،پاکستانی قوم افراتفری کی خواہش رکھنےوالےعناصرکوہمیشہ کےلئےمسترد کرچکی ہے،منفی سیاست کرنے والے عناصر پاکستان کےمفاد کی خاطرہوش کےناخن لیں،مستردشدہ عناصرکونوشتہ دیوارپڑھ لیناچاہیےاورمنفی سیاست سےتوبہ کرلینی چاہیےکیونکہ اَب پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی سیاست ہی ہوگی،ہمیں ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی سب سےزیادہ مقدم ہے،تحریک انصاف کی حکومت کی شبانہ روز کاوشوں سے ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہےاوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سےکئےہوئےوعدے پورے کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےکہاکہ حکومت نےبےپناہ محنت کیساتھ ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کردیا ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورترقی کی راہ پر گامزن ہو،پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔اُنہوں نےکہاکہ اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے،پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ادارہ ایک صفحے پر ہے،ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کر کے اداروں کو کنگال کیاہے،وزیراعظم عمران خان نے بڑے بڑے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے۔