متنازعہ ٹی وی شو بگ باس میں ایسا کام ہوگیا کہ اداکارہ کو ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا

متنازعہ ٹی وی شو بگ باس میں ایسا کام ہوگیا کہ اداکارہ کو ہسپتال منتقل کرنا پڑ ...
متنازعہ ٹی وی شو بگ باس میں ایسا کام ہوگیا کہ اداکارہ کو ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں متنازعہ ٹی وی شو بگ باس کا 13 واں سیزن جاری ہے جو ہر سال کی طرح اس بار بھی اداکاروں کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، ان خبروں میں ایک تازہ اضافہ اس وقت ہوا جب اداکارہ دیولینا بھٹا چارجی کو صحت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔
بگ باس شو میں حصہ لینے والے تمام اداکار وں کو گھر میں رہتے ہوئے مختلف ٹاسک سرانجام دینا ہوتے ہیں، ایسے ہی ایک ٹاسک کے دوران اداکارہ دیوولینا بھٹا چارجی کی کمر میں چوٹ لگ گئی جس کے بعد ڈاکٹر ابھیشک مہر بتیب کو بلایا گیا ۔ یہ وہی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے 2017 میں اداکارہ کا بڑا آپریشن کیا تھا ۔ ڈاکٹر ابھیشک نے بھی سپاٹ بوائے سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان سے بگ باس شو کی انتظامیہ نے رابطہ کیا ہے۔
سپاٹ بوائے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دیوولینا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، انہیں فی الحال بیڈ ریسٹ کا کہا گیا ہے ، اگر ان کی صحت میں بہتری آئی تو وہ دوبارہ شو کو جوائن کرسکتی ہیں۔

مزید :

تفریح -