”پلے نئیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ “

”پلے نئیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ “
”پلے نئیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ “

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان ”پلے نئیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ “کی مثال ہیں، ان کے جھوٹے دعوے الہٰ دین کاچراغ ہی پورے کرسکتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے (ن)لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ”پلے نئیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ “کی مثال ہیں۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ کے جھوٹے دعوے الہٰ دین کاچراغ ہی پورے کرسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ جن پرالزام لگارہے ہیں ان کے چوری کیے 30پیسے ہی دکھادیں۔ان کا کہنا تا کہ عمران خان کی قیادت میں 40چوروں کامافیاملک پرمسلط ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگومیں اپوزیشن کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بہت بڑے مافیا سے مقابلہ ہے جو مسلسل پروپیگنڈہ میں لگا ہوا ہے ،اس مافیانے مجھے پہلے دن اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دی ۔ ان کاخیال تھا کہ ڈالرتین سوروپے تک پہنچ جائے گا اور ہم سے حکومت نہیں چل سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک اٹھنے لگاہے اور ورلڈ بینک کے سربراہ نے آکر حکومت کی معاشی پالیسی کی تعریف کی ہے تو یہ سب اکٹھے ہوگئے ہیں ، کوئی کہہ رہاہے کہ ختم نبوت کا مسئلہ ہے ، کوئی یہودی لابی کہہ رہاہے ۔ سب کامقصد ایک ہے ، مافیاکوڈر لگا ہواہے کہ اگر یہ کامیاب ہوگئے تو ہماری دکانیں بھی بند اور ان کے پیسے جولوٹے ہوئے ہیں ، وہ بھی پکڑے جائیں گے ۔ 

مزید : اہم خبریں /قومی