شادی میں ڈی جے نے دولہا اور دلہن کے گھر والوں کی لڑائی کروادی، ایک ہلاک، ایک درجن زخمی

شادی میں ڈی جے نے دولہا اور دلہن کے گھر والوں کی لڑائی کروادی، ایک ہلاک، ایک ...
شادی میں ڈی جے نے دولہا اور دلہن کے گھر والوں کی لڑائی کروادی، ایک ہلاک، ایک درجن زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شادی کی ایک تقریب میں اپنی پسند کا گانا چلوانے پر دولہا اور دلہن والوں میں لڑائی، ایک شخص ہلاک اور 12سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاستی اترپردیش کے ضلع بستی میں واقع گاﺅں اشوک پور میں پیش آیا جہاں دولہا بارات لے کر اپنی دلہن کو بیاہنے آیا اور تقریب کے دوران باراتیوں اور دلہن کے رشتہ داروں میں اپنی پسند کا گانا چلوانے پر لڑائی ہو گئی اور فریقین میں لاٹھیاں چل گئیں۔
اس لڑائی میں دولہا بیر بہادر نشاد، اس کے والد رام سبھاگ اور ماموں پھیرتو نشاد سمیت درجن سے زائد لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو کپتان گنج سی ایچ سی ہسپتال پہنچایا۔ پھیرتو نشاد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈاکٹروں اسے لکھنو¿ ریفر کر دیا تاہم وہ لکھنو¿ لیجاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دو افراد کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے جن کا تعلق دلہن کے خاندان سے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -