سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے کے ساتھ 85 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث فی اونس سونے کی قیمت 1464 ڈالر ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں اور فی تولہ سونا 100 روپے کے اضافے کے ساتھ 85 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 73 ہزار 45 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید : بزنس