”حکومت اور اپوزیشن کے پاس یہی وقت ہے“ارشادبھٹی نے اہم معاملے کی طرف توجہ دلادی

”حکومت اور اپوزیشن کے پاس یہی وقت ہے“ارشادبھٹی نے اہم معاملے کی طرف توجہ ...
”حکومت اور اپوزیشن کے پاس یہی وقت ہے“ارشادبھٹی نے اہم معاملے کی طرف توجہ دلادی

  



اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کہاہے کہ اس وقت الیکشن کمیشن میں حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف لگے ہوئے ہیں لیکن یہی وہ وقت ہے کہ ایسی انتخابی اصلاحات کرلیں کہ اگلے انتخابات میں دھاندلی نہ ہوسکے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن اور حکومت ہاتھ ملانے کی روادار نہیں ہیں ، کشمیر کے مسئلے پر اجلاس ہوا تو سوکنوں کی طرح لڑے جب مسئلہ کشمیر پر قرارداد ہوئی تو وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں موجود نہیں تھے ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جب حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت ہونی ہوتو کوٹ لکھپت کا قیدی چیئر مین پی اے سی بن جاتاہے اوراب رانا تنویر چیئر مین پی اے سی بلامقابلہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت الیکشن کمیشن میں بھی حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف لگے ہوئے ہیں لیکن یہی وہ وقت ہے کہ ایسی انتخابی اصلاحات کرلیں کہ اگلے انتخابات میں دھاندلی نہ ہوسکے کیونکہ جب اداروں کی بات ہوتو سیاسی رنجشیں اور مخالفت ختم کردینی چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد