” رضوان اور سرفراز دونوں کو ہی ٹیم میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ“ شین وارن نے ایسا زبردست مشورہ دیدیا جو پاکستانیوں نے سوچا بھی نہ ہو گا

” رضوان اور سرفراز دونوں کو ہی ٹیم میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ“ شین وارن نے ...
” رضوان اور سرفراز دونوں کو ہی ٹیم میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ“ شین وارن نے ایسا زبردست مشورہ دیدیا جو پاکستانیوں نے سوچا بھی نہ ہو گا

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہرایا تو ملاجلا ردعمل دیکھنے کو ملا اور اب آسٹریلیا کیخلاف بری کارکردگی پر ٹیم بھی تنقید کی زد میں ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں جاری میچ کے دوران شین وارن اور مائیکل وان نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ پاکستانی ٹیم کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہونی چاہئے۔ شین وارن نے اس دوران دعویٰ کیا کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیم میں ضرور شامل کرنا چاہئے کیونکہ زیادہ تر کھلاڑی نوجوان ہیں۔

انہوں نے کہا ”میں ذاتی طور پر سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ضرور ٹیم میں شامل کرتا، آپ محمد رضوان کو بطور بلے باز ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں جیسا کہ انگلینڈ نے جوز بٹلر اور جونی بیرسٹو کیساتھ کیا ہے۔“

مائیکل وان نے شین وارن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں تجربے کی کمی ہے اور ملک سے باہر کھیلی جانے والی سیریز جیتنے کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا ”سرفراز احمد اور محمد رضوان اچھے کرکٹر ہیں۔ پاکستان نے ہیڈ کوچ کی تبدیلی سمیت ٹیم میں بھی بہت بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ میرے خیال سے جب اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوں تو پھر آپ کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔“

مزید : کھیل