اَحسن اقبال جھوٹا واویلا اوررونادھونابندکریں،عوام اِن جعلی ارسطو اورسیاسی بہروپیوں پراعتبارنہیں کرتے:اعجاز احمد چوہدری

اَحسن اقبال جھوٹا واویلا اوررونادھونابندکریں،عوام اِن جعلی ارسطو اورسیاسی ...
اَحسن اقبال جھوٹا واویلا اوررونادھونابندکریں،عوام اِن جعلی ارسطو اورسیاسی بہروپیوں پراعتبارنہیں کرتے:اعجاز احمد چوہدری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال جھوٹا واویلاکرنا اور رونا دھونا بند کریں،وہ پی ٹی آئی پربےبنیادالزامات اورجھوٹاسہارالےکرقوم کو گمراہ نہیں کرسکتے،عوام اِن جعلی ارسطو اورسیاسی بہروپیوں پراعتبار نہیں کرتے، وزیر اعظم عمران خان اِن کرپٹ اور بددیانت ٹولے سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیں گے، کئی دہائیوں تک پاکستا ن پر حکمرانی کرنے والے آج معصوم بنے پھر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف پنجاب کےجنرل سیکرٹری علی امتیازوڑائچ اورنائب صدرشبیرسیال کےہمراہ مختلف اضلاع سےآنےوالے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتےہوئےاعجازاحمدچوہدری کاکہناتھاکہن لیگ ناکام لیگ تھی ناکام ہےاورناکام رہےگی،عوام کاخون چوسنےوالےآج عوام کےجھوٹے ہمدردنہ بنیں،عمران خان نےپاکستان کوصحیح سمت پرڈال دیاہے،ملکی معیشت، سٹاک ایکسچینج میں بہتری اور کرنٹ خسارہ ختم ہوچکا ہے،ملکی معیشت کوڈبونےاورخالی خزانہ دے کر جانے والوں کی تنقید بلاجوازہے،پی ٹی آئی حکومت ملک کوبحرانوں سےنکالے گی اورپاکستان کااقوام عالم میں کھویاہوامقام واپس دلوائےگی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آزاد خارجہ پالیسی ہے،ملک ادارے اپناکام آزادانہ کررہےہیں اوربلاتفریق احتساب کاعمل جاری ہےجسکی وجہ سے پیپلزپارٹی اورن لیگ والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ سنٹرل پنجاب کےتمام اضلاع،سٹی،تحصیل سمیت نچلی سطح تک پارٹی کوآرگنائزکرنےکےلئےدن رات کوشاں ہیں،پارٹی کےمحنتی کارکنوں کو مختلف سطح پرذمہ داریاں دی جارہی ہیں،انشاءاللہ نوےروزکےاندرسنٹرل پنجاب کےاندرایک مضبوط تنظیم کھڑی کردیںگےجوکہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی اور فتح میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی،پارٹی کارکنان کےلئےمیرے دروازےکھلےہیں،عہدیداران کارکنوں کوکاجائزمقام دیں۔اُنہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی حکومت تمام چیلنجز کےباوجودعوام کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے،شکست خوردہ عناصر اپنےاپنےقائدین کی کرپشن اورلوٹ مار پرپردہ ڈالنے کے لئے جھوٹ بولنے سے باز نہیں آرہے، وزیراعظم عمران خان کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنے کے لئے اکیلے ہی کافی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور