عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح,غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:چیف سیکرٹری پنجاب

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح,غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:چیف ...
عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح,غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:چیف سیکرٹری پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نےہدایت کی ہے کہ تمام انتظامی افسران گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئےمحنت اورنیک نیتی سےکام کریں،اداروں کی کارکردگی بہتربنانےکیلئےمیرٹ اورشفافیت کوفروغ دیناہوگا،عوامی مسائل کاحل حکومت کی اولین ترجیح,غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سول سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ افسران محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے، ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل اورعام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے قوائد و ضوابط کے مطابق بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دیں اور اگر سرکاری امور کی انجام دہی میں کو ئی مسئلہ درپیش ہے تو سینئرز سے رہنمائی لیں۔ میجر (ر)اعظم سلیمان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے افسران اپنے دفاتر کے دروازے سائلین کیلئے کھلے رکھیں، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اضلاع کے دورے کریں اور اس سلسلے میں وزٹ رپورٹ با قاعدگی سے بھجوائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیوروکریسی کی مثال دی جا تی ہے،صوبہ میں تعینات سرکاری اَفسران کی اکثریت پیشہ وارانہ انداز میں اپنےفرائض سرانجام دے رہی ہے،عام آدمی کےمسائل کاحل حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوامی شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور