سلیکٹڈ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بیماری پر مذاق نہ اڑائیں: پرویز ملک

سلیکٹڈ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بیماری پر مذاق نہ اڑائیں: پرویز ملک
سلیکٹڈ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بیماری پر مذاق نہ اڑائیں: پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور رکن قومی  اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا اوراس کا عوامی سطح پر فیصلہ ہو چکا ہے،جعلی حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے، سلیکٹڈ حکمران عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مخالفین کو بیماری کی حالت میں بھی انتقامی سیاست کا نشانہ بنا رہے ہیں،سلیکٹڈ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بیماری پر مذاق نہ اڑائیں۔

پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز ملک نے کہا کہ چوری کے مینڈیٹ والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا،سوا سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا ،نہ ہی حکمرانوں کوبھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی سے حکومت نہیں چل رہی ان سے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں ہو پا رہا اور ابھی تک کنٹینر پرکھڑے ہیں۔