جمہوریت کی بقا کیلئے موجودہ حکومت کا خاتمہ ناگزیر,حکومت تین ماہ کی مہمان،عوام کو جلد سلیکٹڈ سے چھٹکارا مل جائیگا:میاں افتخار حسین

جمہوریت کی بقا کیلئے موجودہ حکومت کا خاتمہ ناگزیر,حکومت تین ماہ کی ...
جمہوریت کی بقا کیلئے موجودہ حکومت کا خاتمہ ناگزیر,حکومت تین ماہ کی مہمان،عوام کو جلد سلیکٹڈ سے چھٹکارا مل جائیگا:میاں افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کےجنرل سیکرٹری میاں افتخارحسن نے کہاہےکہ جمہوریت کی بقاکیلئےموجودہ حکومت کاخاتمہ ناگزیر ہے،مولانا   فضل لرحمان کے دھرنے سے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ آچکاہے جس کے اثرات سپریم کورٹ کے فیصلے کی شکل میں آچکاہے،یہ حکومت تین ماہ کی مہمان ہے ، جلد عوام کوموجودہ سلیکٹڈ حکومت چھٹکارامل جائے گا عوام کوموجودہ حکومت کسی صورت برداشت نہیں۔

نوشہرہ میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی مظاہرےسےخطاب کرتےہوئےمیاں افتخارحسین نےکہاکہ موجودہ نااہل اورجاہل حکومت آئین اورقانون کی الف ب تک سے واقف نہیں، رہبرکمیٹی اور متحدہ اپوزیشن کے صرف چارنکات ہیں جس کا ہم ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں،سلیکٹڈوزیراعظم کااستعفی، ملک میں دوبارہ انتخابات،قانون اور آئین کی بالادستی اورفوج کی مداخلت کےبغیرالیکشن کمیشن کی زیرنگرانی انتخابات،اِن مطالبات کے حصول تک جدوجہد جاری رہیگی۔اُنہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت اورجمہوریت ایک ساتھ کسی صورت نہیں چل سکتے،ہم جمہوریت کوبچانے نکلے ہیں اورجمہوریت کونااہل حکمرانوں سے آزادکرکے دم لیں گے،عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہوتے ہوئے بھی کنٹنیروالی زبان استعمال کرکے پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کوگالیاں دے رہاہے،عمران خان پوری دنیامیں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہاہے۔اُنہوں نےکہاکہ ایک طرف بھارت کشمیرمیں کشمیریوں پرظلم کررہا ہے،دوسری طرف سکھوں کےکرتارپور راہداری کھول دی گئی ہے،ہم کرتارپور کوخوش آئند اقدام سمجھتے ہیں لیکن افغانستان کےساتھ راستوں پرمشکلات پیدا کی جارہی ہیں،جس سےسارانقصان پشتونوں کاہی ہورہا ہے،ہم مطالبہ کرتےہیں کہ 24 گھنٹے طورخم بارڈر کھولنے کے اعلان پر فوری طور پر علمدرآمد کیاجائے کیونکہ اس حکومت نے اعلانات بہت کئے،عملی اقدامات صفر ہیں۔اُنہوں نےکہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گے۔