صحافی زینب عباس کی اپنی شادی میں ایسی انٹری کے شامیانہ پی ایس ایل کا گراﺅنڈ بن گیا

صحافی زینب عباس کی اپنی شادی میں ایسی انٹری کے شامیانہ پی ایس ایل کا گراﺅنڈ ...
صحافی زینب عباس کی اپنی شادی میں ایسی انٹری کے شامیانہ پی ایس ایل کا گراﺅنڈ بن گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے اپنی شادی کی تقریب میں بھی کرکٹ کے رنگ بھر دئیے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ترانے میں انٹری لینے کے علاوہ ہاتھ میں بلا اٹھا کر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی صحافی زینب عباس اپنی شادی میں دلہن کے روپ میں بلا ہاتھ میں تھام کر آئیں اور پی ایس ایل ترانے کیساتھ تقریب میں انٹری دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ زینب عباس کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ ٹورنامنٹ کو کورر کرتی ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بین الاقوامی میڈیا تک رسائی حاصل کی اور ورلڈ کپ میں بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔

زینب عباس کے ساتھ ان کے رشتے داروں نے ہاتھوں میں کرکٹ بیٹ اٹھا رکھے تھے جبکہ سٹیج پر آنے سے پہلے رشتے داروں نے انہیں کرکٹرز کی طرح سلامی دی اور پھر زینب نے پنڈال میں ایک بال بھی کھیلی۔

واضح رہے کہ زینب عباس کا نکاح نامور کرکٹر عبدالحفیظ کاردر کے صاحبزادے حمزہ کے ساتھ رواں ہفتے ہوا، سپورٹس جرنلسٹ نے اپنی شادی کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔

مزید : کھیل