طور خم سے شروع ہونے والی ونٹیج کار ریلی کراچی پہنچ گئی

طور خم سے شروع ہونے والی ونٹیج کار ریلی کراچی پہنچ گئی
طور خم سے شروع ہونے والی ونٹیج کار ریلی کراچی پہنچ گئی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  طور خم خیبر سے شروع ہونے والی وینٹیج کار ریلی کراچی پہنچ گئی، 22 نومبر  کو ریلی نکالی گئی تھی جو اسلام آباد ، لاہور،بہاول پوراوردیگر شہروں سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچی ہے،ریلی کامقصدپاکستان کامثبت پہلواجاگرکرنا ہےجبکہ کارریلی میں 1924 کی قدیم گاڑی اوسٹن بھی شامل ہے.

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ریلی کا مزار قائد پر استقبال کیا. اس موقع پر رکن ہیریٹیج ونٹیج کار کلب توقیر سلطان نے کہا کہ کراچی کے دوست پشاور میں جمع ہوئے تھے جہاں پاک فوج نے استقبال کیا ،طورخم بارڈر سے سفر شروع کیا جو مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے کراچی پر اختتام پزیر ہوا ہے،ریلی کا مقصد پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا اور  ٹورزم کو فروغ دینا ہے . اُنہوں نے کہا کہ ریلی میں پرانی گاڑیوں کی وراثت کے زریعے پاکستان کا اچھا تاثر اجاگر کیا گیا ہے جبکہ ریلی کے دوران گاڑیوں کی تعداد 70  تک بھی پہنچی تاہم کراچی پہنچنے والی گاڑیوں کی تعداد چھبیس ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی