پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پٹرول کی قیمتوں میں 25پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹرکمی،ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں2روپے 40پیسے فی لٹرکمی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 90 پیسے فی لٹرکمی اور مٹی کاتیل 83 پیسے فی لٹرسستاکردیا گیاہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجے ہوگا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی