”تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے یہ ضروری کام نہ کیاتو خود ہی ذمہ دار ہوں گی“ صحافی مظہر عباس نے وارننگ دے دی

”تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے یہ ضروری کام نہ کیاتو خود ہی ذمہ دار ...
”تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے یہ ضروری کام نہ کیاتو خود ہی ذمہ دار ہوں گی“ صحافی مظہر عباس نے وارننگ دے دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ ، تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بنیاد لاہور میں پڑی تھی اور اب اگر چیف الیکشن کمیشن کے تقرر کے معاملے پر سیاسی بالغ النظری کا مظاہرہ نہیں کیاجاتا تو اس کی ذمہ دار بھی تینوں بڑی جماعتیں ہونگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہرعبا س نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوبنے 52سال ہو گئے ہیں تینو ں بڑی جماعتوں کاسفر لاہور سے شروع ہوتاہے ، تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بنیادیں لاہور میں پڑی تھیں۔ اب اگر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سیاسی بالغ النظری کا مظاہرہ نہیں کیاجاتا تو اس کی ذمہ دار بھی تینوں بڑی جماعتیں ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے تین نام دے دیئے گئے ہیں ، ان ناموں کا اظہار نہیں کیاجاناچاہئے تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ نان ایشو کو ایشو بنایا جاتاہے اورپھر اس پربات نہیں کی جاتی ، اٹھارویں ترمیم کے بعد بہت سی چیزیں طے کی گئی تھیں کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کا تقرر باہمی اتفاق رائے سے ہوگا لیکن ایک مائنڈ سیٹ کی وجہ سے اتفاق رائے نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے ہوتا نظرنہیں آرہا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد