”عمران خان اصل خرابی کو سمجھنے کی کوشش کریں“سلمان غنی نے نشاندہی کردی

”عمران خان اصل خرابی کو سمجھنے کی کوشش کریں“سلمان غنی نے نشاندہی کردی
”عمران خان اصل خرابی کو سمجھنے کی کوشش کریں“سلمان غنی نے نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارسلمان غنی نے کہاہے کہ عمران خان جس چیز سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں ، وہ نہیں ہٹے گی ، چند ہفتوں میں ارکان اسمبلی چیخ اٹھیں گے کہ ہماری تو کوئی بات نہیں سنتا ، عمران خان کواصل خرابی کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “میں گفتگوکرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی بحران نہیں ہے بلکہ سیاسی بحران ہے ، سیاسی نتائج دینے کی ذمہ داری سیاست سے متعلقہ لوگوں کی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو بھی وزرائے اعلیٰ ہیں ان کے قد کاٹھ تھے اور ان کوصوبے کے مسائل کاادراک تھا ۔

سلمان غنی کا کہناتھاکہ عثمان بزدار کو ہر دفعہ بچا کر ملبہ بیوروکریسی اور پولیس پرڈال دیاجاتاہے ، عمران خان یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ عثمان بزادر کاکلہ مضبوط ہے لیکن عثمان بزدار کا کلہ مضبو ط نہیں ہے ۔ سلمان غنی نے کہا کہ سیاستدانوں کی ایک ورتھ ہوتی ہے ، عمران خان جس چیز سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں ، وہ نہیں ہٹے گی ، چند ہفتوں میں ارکان اسمبلی چیخ اٹھیں گے کہ ہماری تو کوئی بات نہیں سنتا ، عمران خان کواصل خرابی کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور