پنجاب میں اس وقت کس چیز کا بحران ہے ؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ پنجاب میں اس وقت قیادت اور قیادت میں اعتماد کابحران ہے ،اصل مسئلہ یہ ہے کہ وزیر اعظم کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ صوبے کے تمام مسائل کودیکھ سکے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ جوبیوروکریٹ ایک ضلع میں کام نہیں کرتا تو وہ تبدیل کرنے سے دوسرے ضلع میں کیسے کرسکے گا ؟بیورو کریسی، پولیس ، سیاسی عہدیدار اور قیادت جب تک چاروں کام نہ کریں توکارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت قیادت اور قیادت میں اعتماد کابحران ہے ۔اصل مسئلہ یہ ہے کہ وزیر اعظم کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ صوبے کے تمام مسائل کودیکھ سکے ، صوبے کو وزیر اعلیٰ اور صوبائی قیادت نے چلانا ہوتاہے جب تک پنجاب میں کمانڈ سٹرکچر ٹھیک نہیں ہوگا تو معاملہ وہیں رہے گا جہاں اس وقت رکا ہواہے ۔