آنیوالے دنوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ حامد میر نے حیران کن دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ اب عثمان بزدار سے تقاضہ شروع ہوگیا ہے کہ کچھ کرکے دکھائیں اور آنیوالے دنوں میں عثمان بزدار کاامتحان ہوگا۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ عثمان بزدار کوچاہئے کہ اگر عمران خان نے ان پر ہاتھ رکھا ہواہے تووہ دن رات محنت کریں اورکچھ کرکے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عثمان بزدار سے تقاضہ شروع ہوگیا ہے کہ کچھ کرکے دکھائیں اور آنیوالے دنوں میں عثمان بزدار کاامتحان ہوگا جس سے نکلنا ان کے لئے کافی مشکل ہوگا ۔