تین ماہ قبل بیاہ کر لائی گئی دلہن شکی شوہرنے قتل کردی

تین ماہ قبل بیاہ کر لائی گئی دلہن شکی شوہرنے قتل کردی
تین ماہ قبل بیاہ کر لائی گئی دلہن شکی شوہرنے قتل کردی

  



نوشہرہ(صباح نیوز)  نوشہرہ کے علاقے سائس منڈی رسالپور میں تین ماہ  قبل بیاہ کر لائی گئی  دلہن کو شکی اور نشی شوہر نے شدید زدوکوب تشدد کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق مسماۃ اِقرا کی تین ماہ قبل پسند کی شادی قریبی رشتہ دار راج ولی کے ساتھ شیر علی خان کلے سرڈھیری چارسدہ میں ہوئی تھی۔ مقتولہ اِقرا کو اس کے شکی شوہر  نے اپنے دو رشتہ داروں شفیق اور عثمان کے ساتھ مل کر موت کے کھاٹ اتاردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چارسدہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ سرڈھیری میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تین ماہ کی دلہن کی نعش رسالپور سائس منڈی پہنچی تو کہرام  مچ گیا رسالپور میں سیکڑوں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا۔بھائی نعیم خان  نے فریاد کی ہے کہ ہماری معصوم تین ماہ کی دلہن بہن کو گھر کے اندر شدید تشدد کرکے ہلاک کیا گیا انصاف کیا جائے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ