”صوبائی وزیر نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا“، افشا ں لطیف کا اجمل چیمہ پر سنگین الزام

”صوبائی وزیر نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا“، افشا ں لطیف کا اجمل ...
”صوبائی وزیر نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا“، افشا ں لطیف کا اجمل چیمہ پر سنگین الزام

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دارالامان کی سابق سپر انٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہاہے کہ جب میں انکوائری کے وقت میں رورہی تھی توصوبائی وزیراجمل چیمہ نے میرا ہاتھ پکڑکر اپنی طرف کھینچا تھا, دار الامان میں آکر میرے ساتھ اور سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افشاں لطیف نے کہا کہ ڈی جی سوشل ویلفیئر افشاں کرن امتیاز نے مجھے کچھ کمسن بچیوں کی شادی اور ان کودوسرے بنگلے میں شفٹ کرنے کے احکامات دیئے تھے،یہ سلسلہ جولائی میں شروع ہواتھا جس پر میں نے شکایت درج کروائی توصوبائی وزیر اجمل چیمہ نے دار الامان میں آکر میرے ساتھ اور سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی ۔ اس نے بچیوں کے کمروں میں جاکر جہاں کسی مرد کوجانے کی اجازت نہیں تھی وہاں جاکر دیکھا اور مجھے ڈرایا دھمکایا کہ میں تمہارا تبادلہ کسی دور دراز علاقے میں کردوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ اجمل چیمہ کو اتنی دیدہ دلیری کے ساتھ جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی ، میں نے شکایت 12جولائی کو فاروڈ کی تھی ، اس کے بعد میری انکوائری لگادی گئی ۔اجمل چیمہ نے جب میں انکوائری کے وقت رورہی تھی تومیرا ہاتھ پکڑکر اپنی طرف کھینچا تھا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /اہم خبریں