آپ یہودی ہیں یا مسلمان؟ پاکستانی شہری کے سوال پر جمائمہ خان نے جواب دے دیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ خان ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئیں لیکن انہوں نے شادی سے پہلے اسلام قبول کرلیا ۔ عمران خان سے طلاق کے بعد اکثر پاکستانی یہ سوال پوچھتے پائے جاتے ہیں کہ کیا جمائمہ خان اب بھی مسلمان ہیں یا اپنے آبائی مذہب کی طرف لوٹ چکی ہیں، اس سوال کا جواب جمائمہ خان نے خود ہی دے دیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے جمائمہ خان سے سوال پوچھا کہ آپ اپنے عقیدے کے بارے میں ہمیں بتائیں، آپ یہودی ہیں یا مسلمان ہیں؟۔
کمال خان نامی صارف کے سوال کے جواب میں جمائمہ خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا ’ ہر ایک دن ، اوئے وے‘۔ جمائمہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی اس بات کا کیا مطلب ہے لیکن بظاہر یہی لگتا ہے کہ ان کی بات کا مطلب یہی ہے کہ ان سے ہر روز یہ سوال پوچھا جاتا ہے۔ جمائمہ خان نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے مذہبی عقیدے کے بارے میں ’اللہ اعلم‘ لکھا، یعنی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
واضح رہے کہ یہودی عقیدے میں اللہ کیلئے اڈونے، ہاشم یا ٹیٹراگرام جیسے نام مستعمل ہیں جبکہ عیسائی خدا، خداوند، گاڈ وغیرہ جیسے نام استعمال کرتے ہیں، صرف مسلمان ہی خالق کائنات کیلئے اللہ کا نام استعمال کرتے ہیں ۔ جمائمہ خان کی جانب سے ’ اللہ اعلم‘ لکھے جانے پر آپ خود ان کے مذہبی عقیدے کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔