مریض کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے، دنیا میں سب سے زیادہ انجکشن پاکستان میں لگائے جاتے ہیں:ڈاکٹر ظفر مرزا

مریض کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے، دنیا میں سب سے زیادہ انجکشن ...
مریض کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے، دنیا میں سب سے زیادہ انجکشن پاکستان میں لگائے جاتے ہیں:ڈاکٹر ظفر مرزا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مریض کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،دنیا میں سب سےزیادہ انجکشن پاکستان میں لگائےجاتےہیں،ہرپاکستانی کوسالانہ8سے10انجکشن لگائے جاتے ہیں،مریض کو لگائے جانے والے95فیصد انجکشن غیر ضروری ہوتے ہیں،میڈیکل انڈسٹری اور ڈاکٹرز کا اتحاد توڑنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مریض کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،پاکستان میں 70فیصد مریض علاج کیلئے جنرل پریکٹیشنرز کے پاس جاتے ہیں،دنیا میں سب سے زیادہ انجکشن پاکستان میں لگائے جاتے ہیں، پاکستان میں ہر شخص کو سالانہ 8 سے 10 انجکشن لگائے جاتے ہیں،مریض کو لگائے جانے والے 95فیصد ٹیکے غیر ضروری ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے سمجھنا ہوگا کہ مریض کی سیفٹی کیا ہے؟مریضوں کو بچانے کے لیے دنیا میں بہت سی تحقیقات ہو چکی ہیں، پاکستان میں ہر دسواں شخص ہیپاٹاٹیٹس کے مرض میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل انڈسٹری اور ڈاکٹرز کا اتحاد توڑنا ہوگا، ہم نےہر صوبے میں ہیلتھ میڈیکل کمیشن بنادیا گیا ہے، تمام ہسپتالوں کو اپنا معائنہ خود کرنا ہوگا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد