پنجاب میں بیوروکریسی میں ہونے والی تبدیلیاں گڈ گورننس کی طرف پیش رفت، تقرری اور تبادلے میرٹ پر ہوئے:فردوس عاشق اعوان

پنجاب میں بیوروکریسی میں ہونے والی تبدیلیاں گڈ گورننس کی طرف پیش رفت، تقرری ...
پنجاب میں بیوروکریسی میں ہونے والی تبدیلیاں گڈ گورننس کی طرف پیش رفت، تقرری اور تبادلے میرٹ پر ہوئے:فردوس عاشق اعوان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیوروکریسی میں ہونے والی تبدیلیاں گڈ گورننس کی طرف پیش رفت ہیں،پولیس سسٹم میں بھی جلدنمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی، تقرری اور تبادلے میرٹ پر ہوئے ہیں۔

میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں بیوروکریسی میں ہونے والی تبدیلیاں گڈ گورننس کی طرف پیش رفت ہیں،پنجاب پولیس کے نئےانسپکٹرجنرل ایک بہترین اورقابل اَفسرہیں،پولیس سسٹم میں بھی جلدنمایاں بہتری دیکھنےکوملے گی،تقرری اور تبادلےمیرٹ پراوروزیراعلیٰ پنجاب  کی مشاورت سے ہوئے ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ آج وزیراعظم نےسموگ کےحوالے سےحکومتی پالیسی کے خدوخال بیان کئے ہیں،ہم نےآلودگی کی زَد میں آنے والے تمام شہروں کو بہتر بناناہے،ایماندارافسران بلاخوف و خطر اپنا کام کریں،حکومت ہر ایماندار افسر کے ساتھ ہے،تھانہ کلچرمیں تبدیلی سوچ میں تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں،عوامی نمائندے سیاسی مجبوریوں سے بالاترہوکر پولیس کے روایتی کلچر میں تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسزسے صحافیوں کی چھانٹی یاتنخواہوں کی عدم ادائیگی کامعاملے آج وزیر اعظم کے سا منے لایا گیا ہے،اِس معاملہ پرتمام سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا  کہ حکومتی لیگل ٹیم نے اپنا کام بہترطریقے سے سرانجام دیا،عدالتی فیصلے میں بھی کہیں کسی کی نا اہلی کا ذکر نہیں۔

مزید : قومی