وزیرمملکت زرتاج گل نے ملکی معیشت سے متعلق انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ قرضہ تو وہیں کا وہیں پڑا ہواہے ، ہم تو سودکا قرضہ اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا “میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ملک پرموجود قرضہ تو وہیں کا وہیں پڑا ہواہے ، ہم تو سودکا قرضہ اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو مستحکم کررہے ہیں اور روپے کی قیمت میں استحکام آیا ہے ۔
زرتاج گل کاکہنا تھا کہ کہ ہماری کارکردگی اچھی تھی ، اس لئے پورے ملک نے ہمیں منتخب کیاہے ۔بلاول بھٹو زرداری سے پوچھا جائے کہ اس کا کیا مطلب ہے کہ زیادہ بارش ہوتو زیادہ پانی آجاتاہے تو یہ گالی بن جاتی ہے ۔