آنیوالے دنوں میں کرپشن کی بڑی بڑی کہانیاں کھلیں گی ، صوبائی وزیر اطلاعات کا دعویٰ

آنیوالے دنوں میں کرپشن کی بڑی بڑی کہانیاں کھلیں گی ، صوبائی وزیر اطلاعات کا ...
آنیوالے دنوں میں کرپشن کی بڑی بڑی کہانیاں کھلیں گی ، صوبائی وزیر اطلاعات کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بیورو کریسی میں میرٹ سے ہٹ کر کوئی تعیناتی نہیں کی گئی ، آنیوالے دنوں میں کرپشن کی بڑی بڑی کہانیاں کھلیں گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بیورو کریسی میں میرٹ سے ہٹ کر کو ئی تعیناتی نہیں کی گئی ،ہم نے میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں۔
اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں کرپشن کی بڑی بڑی کہانیاں کھلیں گی ، تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ پنجاب حکومت کے 155ارب کے چیک باﺅنس ہوئے اور ن لیگ کہتی ہے کہ ہم اتنے پیسے چھوڑ کرگئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پر سرمایہ کاری نہیں ہے بلکہ یہ قرضے ہیں جو واپس بھی کرنے ہیں۔

مزید :

قومی -