فارن فنڈنگ کیس سے)ن(لیگ کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے،فرخ حبیب
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے ن لیگ کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ جمعہ کو پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے فارن فنڈنگ کیس میں ایک صفحے پر جواب جمع کرایا،اربوں روپے کا معاملہ ہے مگر ایک صفحے پر جواب آیا،اربوں کی اشتہار جاری ہوئے،مگر جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی جانب سے کہاگیا کہ چندہ دینے والوں کے شناختی کارڈ جمع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا یہ پیسہ بینامی اکاوئنٹس سے تو نہیں آیا،مسلم لیگ ن کا ریکارڈ ابوظہبی سے اونٹوں پر آئیگا،کیونکہ راؤنڈ سے تو نہیں ملا،فارن فنڈنگ کیس سے ن لیگ کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے،گزشتہ روز کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے۔
فرخ حبیب