فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“منفرد کہانی پر مبنی ہے، صائمہ

  فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“منفرد کہانی پر مبنی ہے، صائمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) نامور اداکارہ و ماڈل صائمہ نور نے کہا ہے کہ میری زیر تکمیل فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“منفرد اور اچھوتے موضوع پر مبنی ہے۔اس فلم میں میرا رول پاورفل اور پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی،معیاری کام میری پہچان ہے اس لئے میں کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لئے پیچھے پیچھے نہیں بھاگتی۔
انہوں نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین پر جتنا بھی کام کیا ہے اسے لگن سے کیا ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گی۔ صائمہ نور نے کہاکہ میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کروں گی جن کا سکرپٹ جاندار ہو گا اور میرے لئے اداکاری کا مارجن ہو گا۔ صائمہ نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

مزید :

کلچر -