اقبال کشمیر ی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، شاہدہ منی

    اقبال کشمیر ی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، شاہدہ منی

  

لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے سینئر فلم ڈائریکٹر اقبال کشمیری کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہا ر کیا ہے،ایک بیان میں شاہدہ منی کا کہنا تھاکہ اقبال کشمیری نے کئی کامیاب فلمیں تخلیق کیں،وہ منفرد کام کرنے میں اپنا الگ مقام رکھتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کو مرحوم کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آتا،وہ اپنے کام کے ساتھ بہت کمیٹڈ تھے،ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔اقبال کشمیری جیسے ڈائریکٹر روز روز پیدا نہیں ہوتے لالی ووڈ میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔پاکستان فلم انڈسٹری گزشتہ 20سالوں کے دوران بہت سارے نامور اور باصلاحیت تکنیک کاروں سے محروم ہوچکی ہے۔

مزید :

کلچر -