پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اداکارہ سدرہ نور

 پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اداکارہ سدرہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،پرفارمر اور گلوکارہ سدرہ نورنے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے۔سدرہ نورنے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پیدا کر نا ہوگی کیونکہ جہاں برداشت ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں اور پاکستان میں بھی برداشت کا کلچر ختم ہو تا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دورحاضر کی تمام ٹی وی کمرشلزمیں بھارتی فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے اوراپنے فنکاروں کو نذر انداز کیا جارہا ہے۔
اور اس اقدام سے پاکستانی فنکاروں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔سدرہ نورنے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہو تے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کے خلاف ایک بھی الفاظ سننے کو تیار نہیں ہو تے اور صرف خود کو ٹھیک اور باقی کو غلط سمجھتے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -